Introduction: This is a tiktok video published by 💫Positive Vibes 78💫. The video has now received more than 455 likes, 0 comments and 24 shares. It is deeply loved by fans. The following is the specific data and similar videos. Address, you can complete the operation on this page by clicking play or bookmarking the video.
بدلا جو وقت، گہری رفاقت بدل گئی سورج ڈھلا تو سایہ کی صورت بدل گئی ایک عمر تک میں اسکی ضرورت بنا رہا بھر یوں ہوا کہ اسکی ضرورت بدل گئی ....... کسی نے لکھا ایک کمنٹ کے جواب میں کہ ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے ۔ سن کہ عجیب لگا پر غور کرنے پہ انکی بات سچ لگی کہ واقعی ہر چیز کی ایک آخری ڈیٹ ہوتی ہے ۔ہر چیز کو ایک دن فناہ لے کر ڈوب جاتی ہے ہر رنگیں صبح کو اسکے زوال کے وقت شام اسے تاریکیوں کی آغوش میں لے کر ہمیشہ کےلیے گمنام کر دیتی ہے ۔ کہیں نہ کہیں دل پر محبت دستک دینے لگی کہ سنو یار مجھے کیوں بھول گئے میں ہمیشہ رہنے والی ہوں لمحہ بھر کو خوشی ہوئی پر اچانک خیال آیا کہ محبت کو تو رہنے کے لیے بس ٹھکانے کی تلاش کرتی ہے پہلے پہل خوشنما ہو کر دلوں کو آباد کرتی ہے پھر ہجر و وصال کی چالیں چلتی ہےتب تک جب تک دل مردہ نہ ہو جائے یا دھڑکنا چھوڑ نہ دے ۔اور ایسی حالت میں یہ فورا ہجرت کر جاتی ہے نئے ٹھکانے کی تلاش میں لیکن پچھلے ٹھکانے کو فناہ کے رستے پہ ڈال دیتی ہے ۔ ایک ہنستا بستا دل سنسان حویلی کی طرح ہو جاتا ہے جسکا وجود وحست زدہ ہو جاتا ہے اہک آسیب کی طرہ نہ خود کسی کو بساتا ہے نہ کسی کو اس میں بسنے دیتا ہے ۔ مرد و زن لازم و ملزوم ہیں بس ایک ہی چیز کی بدولت اور وہ یہی محبت ہے جو اپنے ٹکانے کو بدلنے کے بعد کبھی پلٹ کر نہیں دیکتی خود فناہ نہیں ہوتی پر اپنے گھر کو کسی اور کے بسنے کے لائق نہیں چھوڑتی ۔ پر زندہ رہتی ہے ہر نئے ٹکانے پہ جیسے ہر گزرتی شام میں ڈوبنے والے دن کو ایک نئی صبہ کا متبادل ملتا ہے ویسے ہی محبت کو نیا ٹھکانہ ۔ ایک بات پھر بھی سمجھ نہیں پایا کیا سچ میں ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے ۔ پر اپنے آپ کو جب دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ واقعی ہر چیز نے ختم ہونا ہے رنگ و روپ کو زوال۔ جوانی اور طاقت کو زوال۔ خوشی اور غم کو زوال۔ رشتوں اور تعلقات کو زوال ۔ عشق اور محبت کو زوال۔ خواہشات کا زوال۔ خوابوں خیالوں کا زوال بغض اور قینہ یہاں تک کہ منافقت کو زوال ۔ تو پرمننٹ ہے کیا آخر ۔ آخر میں انکی بات کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہر چیز کی ایکسپائرئ ڈیٹ ہوتی ہے ۔ اللہ پاک آپکا اور میرا ہم سب کا ہامی و ناصر ہو ۔ آمین۔ #cd #foryou #foryoupage #pakistanzindabad #pakistani #slowmusic🎧🎶slow #CapCut
Duration: 11 sPosted : Thu, 04 Jan 2024 15:58:24Views
6.6KDaily-
Likes
455Daily-
Comments
0Daily-
Shares
24Daily-
ER
7.21%Daily-
Latest Videos
Similar Videos
Watch moreMore Videos
Watch more